پارلیمنٹ میں پریس گیلری پر تالے لگانے پر سندھ اسمبلی میں احتجاج

September 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رپورٹرز نےجمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران پارلیمنٹ میں پریس گیلری پر تالے لگانے پر زبردست احتجاج کیا اوروفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔پارلیمانی رپورٹرز اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پارلیمانی رپورٹرز سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون منظور نہیں ، ان کا کہناتھا کہ پریس گیلری پر تالے ڈکٹیٹر شپ ہے ۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسلام آباد پریس گیلری پر تالے لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔صوبائی وزراءامتیاز شیخ و اسماعیل راہو و جی ڈی اے اراکین نے احتجاج کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم میڈیا کے ساتھ ہیں اورکالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔