نان بائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات

September 18, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز) کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نمائندوں کی ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر گفتگو کی گئی جس میں اسلام آباد کے نان بائی اور نمائندوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ تنظیم کے صدر سجاد علی عباسی اور دیگر کا کہنا تھا کہ اگر یکم اکتوبر تک پرانی قیمتیں بحال نہ کی گئیں تو احتجا جی مظاہرہ کی کال دیں گے۔