محمد غالب کی حافظ لئیق الرحمان چشتی کے انتقال پر تعزیت

September 19, 2021

برمنگھم(پ ر) سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے برطانیہ کے معروف اور ممتاز عالم دین سیاسی اور سماجی رہنما صاحبزادہ مولانا محمد رفیق چشتی سیالوی کے جوان سال صاحبزادے حافظ لئیق الرحمان چشتی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے صبرو جمیل کی دعا کی اور خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ مرحوم ایک نوجوان حافظ قرآن اور کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفات والدین کے لئے صدمہ ہے،مرحوم مسلم کمیونٹی کے لئے بڑا اثاثہ تھے، وفات سے ان کے دوست و احباب کا بڑا نقصان ہوا ہے جو کھیل کے میدان میں ان کے ساتھی تھے ۔انہوں نے صاحبزادہ مولانا محمد رفیق چشتی سے تعزیت اور دعا کی اللہ تعالیٰ ان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کی قبر اور آخرت کی منزلوں کو آسان کرے ۔