پی ٹی آئی کے کنٹونمنٹ بورڈ میں کامیاب4امیدوار ہوگئے‘ منیر بلوچ

September 19, 2021

کوئٹہ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نےکہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ہماری محنت رنگ لے آئی، 12 ستمبر کے بعد دوسری بڑی کامیابی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون کے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیتنے والے ناراض پی ٹی آئی ٹائیگر سیف اللہ ناصر کی دوبارہ سے وزیراعظم عمران خان کے نظرئیے اور پی ٹی آئی کے پرچم تلے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر سے پہلے بھی ان سے ہمارے رابطے رہے اور الیکشن کے بعد بھی جنرل سیکرٹری باری بڑ یچ ، ترجمان محمد آصف ترین اور دیگر سینئر قیادت کے ہمراہ رابطے جاری رہےاوروہ شروع دن سے تمام شکوے شکایات کے باوجود مثبت سوچ کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہے جس کےلئےہم انکے مشکور ہیں،اب آزاد امیدوار کے پارٹی میں باقاعدہ اعلان کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ میں پی ٹی آئی کے جیتنے والے 4 امیدوار ہو گئے ۔