پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکش کاروباری ہفتے کے آخری روز آج 670 پوائنٹس کم ہو کر 167844پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 2144 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 48 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 54 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔