کراچی: سرجانی میں مبینہ مقابلہ، شہری اور ڈاکو زخمی

September 19, 2021


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا اور دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے شہری زخمی ہو گیا۔

فائر کی آواز سن کر گشت پر مامور پولیس پارٹی فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔