• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخو پورہ: مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

شیخو پورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہو ا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 ڈاکو لاہور روڈ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کےتبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر لی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے 1 ڈاکو کی شناخت وقاص علی کے نام سے ہوئی ہےجو بھاٹی گیٹ لاہور کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھا۔


پولیس کے مطابق وقاص کے خلاف مختلف تھانوں میں مختلف جرائم میں 13 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

تازہ ترین