• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے، پولیس سے مبینہ مقابلے میں ہلاک منشیات فروش کی شناخت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں28 دسمبر کو پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارے گئے منشیات فروش دادن ابڑو کی لاش شناخت ملزم کی بیوی اور والدہ نے کرلی ہے،پولیس نے فرار ہونے والے دو زخمیوں سمیت 8 ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے،پولیس نے کارروائی کے دوران2کلاشنکوف ،8پستول ،120کلو چرس ، 8موٹر سائکلیں اور بڑی تعداد میں جی تھری گن کی گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابقدادن ابڑو کراچی سمیت سندھ میں منشیات فروشی کا بڑا کردار تھا۔

تازہ ترین