مائیکل وان کی پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز

September 19, 2021

انگلینڈ کرکٹ کے سابق کپتان ٹیم مائیکل وان نے پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔

سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچ منسوخ کرنے کی بجائے شفٹ کرنے چاہیئں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔