آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھنا چاہیے، مشتاق احمد

September 19, 2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان سے واپسی پر آئی سی سی کو اس معاملے کو ضرور دیکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نیوزی لینڈ سے پوچھناچاہیے کہ کون سی ایسی بات ہے جو شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے ہماری سیکیورٹی اچھی رہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی گراؤنڈ میں جاتے ہوئے ڈرتا نہیں ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ سیزیز کسی اور ملک میں نہیں پاکستان میں ہی ہونی چاہیے، انگلینڈ کو آنا ہوگا اور اسے آنا بھی چاہیے۔