معمر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی، امریکی ماہر صحت

September 19, 2021

امریکی ماہر ویکسینالوجی کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینی چاہیے۔

امریکا کی پولٹزر انعام یافتہ سائنس رائٹر لوری گیرٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جلد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی۔

فارن پالیسی میگزین میں اپنے مضمون میں لوری گیرٹ نے لکھا ہے کہ انہوں نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی تین سال لگیں گے، ابھی ہم 19ویں مہینے میں ہیں۔

انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے لوٹکن سے بات کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔