ویکسین شدہ ہیلتھ ورکرز اور دیگر میں کورونا انفیکشن کیسز رپورٹ

September 19, 2021

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالات میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال کے باوجود ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت دیگر افراد میں انفیکشن کے کیس سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جن ہیلتھ کیئر ورکرز کی مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی تھی ان میں سے کچھ میں بھی کورونا انفیکشن کے اثرات دیکھے گئے۔

ان میں سے زیادہ تر معاملات میں انفیکشن معمولی تھا یا اس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔