ڈینس فریڈ مین بھی کرس گیل کے ساتھ پاکستان آنے کے خواہاں

September 20, 2021

سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈینس فریڈ مین نے ٹوئٹر پر کرس گیل کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آسٹریلوی حکومت مجھے ابھی اجازت دے تو میں بھی آپ کے ساتھ پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔‘

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے تھے، اور پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان بولے کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔