• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس گیل کا منفرد ’شلوار چیلنج‘ اور ڈانس

پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کے گگلی چیلنج کے بعد ’شلوار چیلنج‘ کے خوب چرچے ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرس گیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں شلوار میں ازار بند ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل کہتے ہیں کہ مجھے اب ازار بند چیلنج پورا کرنا ہے۔

کرس گیل پی ایس ایل کے دوران اپنی ویڈیوز اور میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔

شلوار چیلنج کو قبول کرنے والے کرس گیل کے مزاحیہ فقروں نے ’شلوار چیلنج کی ویڈیو کو مزید دلچسپ بنادیا تھا جس پر خوب تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں وہ ازاربند ڈالنے کے ساتھ ساتھ کرس گیل کہتے ہیں کہ یہ کس کی شلوار ہے جس کی بھی ہوگی یقیناً وہ بہت کھاتا ہوگا، ایسے مزید تبصروں اور چٹکلوں نے ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔


کرس گیل نے ’شلوار چیلنج‘ کو ایک منٹ 48 سیکنڈ میں  مکمل کیا اور ویڈیو یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے شلوار پہنی بھی اور ڈانس بھی کیا۔

 ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ کسی نے کہا کہ ’دیسی امی اب کرس گیل کا طعنہ دیں گی‘ تو کوئی کہتا نظر آیا کہ یہ کرس گیل کو کس کام میں لگادیا۔‘

ایک صارف نے تو کرس گیل کو ’چوہدری کرس گیل صاحب‘ کا نام ہی دے دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں لیکن وہ دوسرے مرحلے میں دوبارہ اِن ایکشن ہوں گے۔

تازہ ترین