دنیا کے سفید ترین پینٹ کی تخلیق، امریکی یونیورسٹی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

September 20, 2021

امریکی ریاست انڈیانا میں واقع پورڈیو یونیورسٹی نے ایک غیر اہم ڈیولپمنٹ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا ہے، جی ہاں یہ ریکارڈ یونیورسٹی کے محققین نے دنیا کا سفید ترین پینٹ تخلیق کرنے پر اپنے نام کیا ہے۔

یونیورسٹی کے میکینکل انجینئرنگ کے پروفیسر ژیولین روآن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا اصل مقصد ایک ایسا پینٹ تخلیق کرنا تھا جو کہ سورج کی روشنی کو کسی عمارت سے منعکس کرسکے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے توانائی کا استعمال کم کیا جاسکے۔

اس پینٹ میں بیریم سلفیٹ کے اجزا شامل کیے گئے ہیں، جو کہ سورج کی ریڈی ایشن کو 98.1 فیصد تک منعکس کرسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں پینٹ جس سطح پر لگایا جائے گا وہ نمایاں طور پر ارد گرد کی سطح سے ٹھنڈا ہوگا، اور یہی ان کی ٹیم کا اصل مقصد تھا کہ جو اس نے حاصل کرلیا۔