پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان دوست جماعت ہے، ہر قدم سوچ سمجھ کے اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت پاکستان کی بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جارحیت کی گئی۔ پوری امت مسلمہ متحد ہے، ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایرانی قوم اس وقت ڈٹ گئی ہے، یہ سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ پر جب حملہ ہو تو دین کےلیے کھڑا ہونا ہوتا ہے جو ایرانی قوم نے کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں، بہنیں بھی موجود ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔