• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدی کا بیٹوں سے بات نہ کروانا اور عورت قیدی کا ملاقات نہ کروانا غیرانسانی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ قیدی کا بیٹوں سے بات نہ کرانا اور عورت قیدی کا ملاقات نہ کرانا غیرانسانی سلوک ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کو اس حد تک روکنا حقوق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ فعل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کا تیسرا رمضان اور آج 955 دن ہوگئے جیل میں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک تقسیم اور نفرت کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات کا ادارک کریں۔ ملاقاتوں کو بند کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید