محمد سلمان اسلم کاٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

September 21, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محمد سلمان اسلم کاٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ، تفصیلات کے مطابق کو رنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تمام نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ 2021-22 کی صدارت کیلئے معروف بزنس مین محمد سلمان اسلم کو منتخب کر لیاگیا جبکہ ماہین سلمان بطور سینئر نائب صدر اور فرخ قندھاری نائب صدر منتخب ہو گئے۔