سجل علی آپ آسمان کو چھونے کے لیے پیدا ہوئی ہیں، سونم باجوہ

September 21, 2021

کراچی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کے مطابق پاکستانی اداکارہ سجل علی آسمان چھونے کیلئے پیدا ہوئی ہیں۔اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آسمان میری زندگی کا پسندیدہ حصہ ہے۔سجل علی کی خوبصورت تصویر پر ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں بھارتی اداکارہ نے بھی ایک دلچسپ کمنٹ کیا۔سجل علی کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے لکھا کہ اور آپ آسمان کو چھونے کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔