امام حسینؑ کا پیغام حق اور بقائے انسانیت کا پیغام ہے، مقررین

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمامیوم حسین کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرارمحمد صارم ، مولانا کاظم عباس نقوی ، مولانا فیصل عزیزی، مولانا نسیم حیدر زیدی، مولانا سید مظفر رضوی، نے خطاب کرتے ہوئے ۓ کہا کہ امام حسین ؑکی ذات پر ناصرف مسلمان بلکہ تمام انسانیت جمع ہے، لہٰذا پیغامِ حسینی پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کے دشمنوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،امام حسین کا پیغام حق اور بقائے انسانیت کا پیغام ہے،آئی ایس اوکراچی ڈویژن کی جانب سے بک اسٹال اور سبیلِ کا بھی اہتمام کیا گیا۔