بغیر پری اپائنمنٹ لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل، تجدید کرائی جاسکتی ہے، ڈی آئی جی

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ منیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ تمام اہل شہر ی23ستمبر تا 24 اکتوبر کراچی کی تینوں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا اور رینیوول بغیر کسی پری اپائنٹمنٹ کے حاصل کر سکیں گے۔