کٹاریاں ایف بلاک سیٹیلائٹ ٹائون میں واسا کے معاونتی کیمپ کا انعقاد

September 21, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے ہارون کمال ہاشمی نے کٹاریاں مارکیٹ ایف بلاک سیٹیلائٹ ٹائون میں معاونتی کیمپ کا افتتاح کیا۔ کیمپ کا بنیادی مقصد سیوریج و پانی اور بلوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ یوسی 13اور 14کیلئے لگائے گئے کیمپ میں 52درخواستیں موصول ہوئیں ۔ 3لاکھ 75ہزار پانی و سیوریج کے بلوں کی ریکوری بھی کی گئی۔ اس موقع پر سابق ناظمین حاجی ظفر محمود عوان اور حاجی چوہدری محمد نذیر بھی موجود تھے۔