جناح پارک کی بحالی، ٹینڈرز کے ذریعے کام کرایا جائے گا

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان کا جناح پارک کی بحالی کے لئے مکمل تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مختلف ٹینڈرز کے ذریعے پارک کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا۔پارک میں کھیلوں کے لئے بھی جگہ مختص کی جائے گی۔ مختلف جگہوں کی مکمل ازسرِنو تعمیرکی جائے گی۔ اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔یہ بات ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے وزیرِ مملکت ملک عامر ڈوگر کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ گرین بیلٹ اور پی ایچ اے ہیڈ آفس میں جناح پارک کی بحالی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔