رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور معزز مہمان نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تزین و آرائش کے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کے پیشکش کی اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔