امریکا: ٹیکساس میں کم گہرے پانی میں پھنسی ڈولفن کو واپس سمندر میں پہنچادیا گیا

September 21, 2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں رضاکاروں نے سمندر میں کم گہری جگہ پر پھنسی ہوئی ڈولفن کو ریسکیو کرلیا۔

ان رضا کاروں نے ایک چھوٹی سی کشتی کو استعمال کرکے اس ڈولفن کو وہاں سے نکالا اور اسے گہرے پانی میں لے جاکر چھوڑ دیا۔

اس حوالے سے ٹیکساس میرین میمل اسٹرینڈنگ نیٹ ورک نے بتایا کہ یہ ڈولفن پورٹ آرانسس کے قریب واقع لائٹ ہائوس جھیل میں کم گہرے پانی میں پھنسی ہوئی تھی۔

ریسکیو گروپ نے ڈولفن کا پتہ لگایا۔ جس میں متعدد ادارے شامل ہیں۔