زیر حراست قیدی تھانے میں جاں بحق، ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

September 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار تھا نے میں زیر حراست قیدی عزیر الرحمان جاں بحق ہو گیا، جسکی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی نے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کی فوری رپورٹ طلب کر لی،اور سینئر پولیس افسر کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، اس حوالےسے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو عباسی اسپتال علاج کیلئے لایا گیا تھا، جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔