نشتر یونیورسٹی میں پروفیسرز اسامیوں پر جلد بھرتی ہوگی، سیکرٹری ہیلتھ

September 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور بتایا کہ نشتر ہسپتال میں اس وقت فوری طور پر ہاوس جاب کیلئے پرائیویٹ اور فارن میڈیکل گریجویٹس کی ضرورت ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے نشتر میں 72 سرکاری اور فارن میڈیکل گریجویٹس کی بھرتی کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفد نے نشتر ہسپتال میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کی 100 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی،میڈیکل میٹرنٹی اور دیگر چھٹیوں پر موجود ڈاکٹروں کے الاونس سے بلاوجہ کٹوتی جبکہ ملتان کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں میڈیکل افسران کی بھرتی سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال اور ڈینٹل ہسپتال میں ٹیچنگ فیکلٹی کی شدید کمی کو دور کرنے کے حوالے سے مطالبات سامنے رکھے جس پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے تمام مطالبات فوری طور پر اعلی حکام سے بات کر کے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ،رانا خاور ،حاجرہ مسعود، ذوالقرنین حیدر ،وقار نیازی شامل تھے۔