ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ناروارویہ قابل افسوس ہے،ڈاکٹر صفدرہاشمی

September 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدرہاشمی نے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ناروا رویہ قابل افسوس ہے ۔ وی سی ویمن یونیورسٹی ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والی پروفیسرز کے خلاف کارروائی کریں۔اگر کسی ایک طالبہ کے خلاف بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملہ پر کاروائی کی تو ہم طالبات اور ان کے والدین کے ساتھ ہونگے ۔