ایک تھانیدار اور ایک ہیڈکانسٹیبل کی تنخواہ قرق کرنےکا حکم

September 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)سینئر سول جج برائے کریمنل ڈویژن نے قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ کرانے والے ایک تھانیدار اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد الیاس اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی تنخواہ قرقی کا حکم دیا گیا۔