نیوزی لینڈ ٹیم کو ہر طرح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، وزیر خارجہ

September 22, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہر طرح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو تماشائیوں کے بغیر میچ کی پیشکش کی اور بس کی بجائے ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی۔ ہو سکتا ہے ان کے پاس کوئی معلومات ہو جو وقت کے ساتھ سامنے آ جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے پاکستان کو زک پہنچانے کے لیے کوئی ناٹک رچایا ہو۔ مگر فی الحال کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں ہے۔