بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی پہلوان ویزوں کے منتظر

September 22, 2021

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کے پہلوانوں انعام بٹ اور زمان انوار کو تاحال رومانیہ کے ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں، رومانیہ میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا آخری مرحلہ 25 اور 26 ستمبر کو شیڈول ہے، انعام بٹ اور زمان انور نے 24 ستمبر کو ایونٹ میں رپورٹ کرنا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو کل ویزے نہ ملے تو پاکستان کی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں نمائندگی ممکن نہیں ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کل تک ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، متعلقہ لوگوں سے اس حوالے سے بات بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انعام بٹ ویزہ مسائل کے باعث بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے پہلے مرحلے میں جو کہ فرانس میں ہوا تھا اس میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

انعام بٹ نے اٹلی اور یونان کے مرحلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، زمان انور نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتا ہوا ہے۔