شاہ رخ خان نے غصے میں موبائل پھینک دیا

September 22, 2021

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے غصے میں موبائل فون پھینک دیا۔

انہوں نے یہ غصہ اپنے ایک ٹیلی ویژن ایڈورٹائز میں دکھایا جو اشتہار کی سریز کا تیسرا اشتہار ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہونے والے اس اشتہار میں دکھایا گیا کہ شاہ رخ خان ساتھ میں کھڑے شخص کے بات کرتے ہوئے غصہ ہوتے ہیں اور اپنا موبائل فون پھینک دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان اشتہارات کو لے کر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاہ رخ خان جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نظر آنے والے ہیں۔

ان کے اب حالیہ اشتہار کے بعد ان کے مداح اب یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ شاہ رخ خان کی او ٹی ٹی پر انٹری کا اعلان بھی کردیا جائے۔