فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

September 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الفلاح تھانے کی حدود رفیع بنگلوز کے قریب ڈاکو وں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 65سالہ محمد امیر جناح اسپتال میں بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق2 ملزمان مقتول سےموبائل فون چھین رہے تھے کہ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرارہوگئے۔