نور مقدم کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

September 23, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دوستی کی آڑ میں موت کے گھاٹ اتاری گئی سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کے مطالبے پر بدھ کو سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقتولہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ شرکاء نے آئی جی پر زور دیا کہ وہ تفتیشی ٹیم کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ چالان میں کوئی سقم نہ چھوڑیں جس سے ملزم سزا سے بچ جائیں۔