ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پی ایم سی کے خلاف احتجاج کی حمایت

September 23, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں آج پی ایم سی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی مکمل طور پر حمایت کی ہے کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے، پی ایم سی کی جنوبی پنجاب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں اور ان پر ہونے والے احتجاج کو نظر انداز کیا جا رہا ، اس لئے ہائیکورٹ بار ملتان طلبہ اور طالبات کا ساتھ دے گی، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایم سی فل فور آن لائن ٹیسٹ کے معاملے پر نظر ثانی کرے، اسی طرح متاثرین طلبہ و طالبات کے مطالبات بھی فوری طور پر منظور کیے جائیں۔