• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرا دی گئی: جیل ذرائع

بشریٰ بی بی— فائل فوٹو
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بشریٰ بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید