زید علی اور بیٹے کا ایک جیسا انداز وائرل

September 23, 2021

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بیٹے کے ہمراہ ایک جیسا لباس زیب تن کیے تصویریں شیئر کردیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کو اٹھائے ایک تصویر اور کچھ انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں۔


تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اب بیٹا میرا چھوٹا جڑواں ہے۔‘

انسٹاگرام پر بیٹے کے چہرے کو واضح نہ کرتے ہوئے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے لکھا کہ ’جیسا باپ ویسا بیٹا۔‘

زید علی اور اُن کے بیٹے کا ایک جیسا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، مداح اس انداز پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اس سے قبل اپنی پوسٹ میں زید علی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے دنیا میں آکر ان کی زندگی مکمل کردی ہے۔

انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

گزشتہ ماہ زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔