پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی اہلیہ یمنیٰ نے وی لاگز میں اپنے طرز زندگی دکھائے جانے اور خوش رہنے پر نظر لگنے کے ڈر سے متعلق جواب دے دیا۔
ایک صارف نے یمنیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ماشاءاللہ لیکن کیا آپ لوگوں کو نظر سے ڈر نہیں لگتا، نظر تو حق ہے۔‘
یمنیٰ زید نے اس کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ، ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں، نظرِ بد سے بچنے کیلئے میں خود رقیہ پڑھتی ہوں، چاروں قُل کی تلاوت اور آیت الکرسی پڑھتی ہوں۔‘
انہوں لکھا کہ میں ہر وہ کوشش کرتی ہوں جس سے نظرِ بد سے بچا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زید علی اور یمنیٰ نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس سے متعلق اعلان کیا تھا۔
انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔