چودھری پرویز الہٰی سے خواتین رہنما نیلوفر بختیار کی ملاقات

September 23, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ خواتین کے بغیر معاشرے کی تکمیل نہیں ہوتی۔

دریں اثنا چوہدری پرویز الہٰی نے مفتی تقی عثمانی کو ٹیلیفون کر کے انہیں وفاق المدارس کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔