برطانیہ کے بعد آئس لینڈ میں بھی غذائی قلت سر اٹھانے لگی

September 24, 2021

راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانیہ کے بعد آئس لینڈ میں بھی غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا ‘ آئس لینڈ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ چند یوم کے دوران سی او ٹو کی قلت سپر مارکیٹوں کو سخت متاثر کریگی‘ مشروبات ‘ پنیر ‘ گوشت ‘ پھل اور سبزیاں ختم ہونے سے غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ دوسری طرف برطانیہ میں توانائی بحران شدت اختیار کر نے لگا ‘ توانائی بحران کی لپیٹ میں برطانوی عوام سنگین مسائل سے دوچار ہونے لگے، گیس کی ہول سیل قیمتوں میں اضافہ پریشان کن صورتحال پیدا کر رہا ہے، گزشتہ ماہ قیمتوں میں 70فیصد تک ہوشربا اضافے کے بعد سی ایف فرٹیلائزر نے دو کھاد پلانٹس میں پیداوار روک دی، مذکورہ پلانٹس برطانیہ میں 60فیصد تک پیدواری صلاحیت پوری کرتے ہیں، پلانٹس کی بندش سے فوڈ انڈسٹری افراتفری کا شکار ہو سکتی ہے، سی او ٹو جانوروں کو ذبح کرنے ‘ گوشت کے پیکیج بنانے ‘ ریفریجریشن سسٹم کا نظام رواں دواں رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ دیگر اشیاء کے علاوہ فزی ڈرنکس ، بیئر ، پنیر ، پھل اور سبزیوں اور کرمپیٹس میں بھی استعمال ہوتا ہے، آئس لینڈ کے باس رچرڈ واکر نے خبردار کیا ہے کرسمس کو لیکر صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، دستیاب سی او ٹو سپلائی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے برٹش میٹ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے نک ایلن نے کہا کہ 10سے پندرہ کی سپلائی کیلئے وسائل دستیاب ہیں، جانوروں کو فارم پررکھنا ہوگا، فارم پر کسانوں کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے بڑے مسائل پیدا کریں گے۔