طورخم ،پاک افغان بارڈر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

September 24, 2021

لنڈی کوتل ( نمائندہ جنگ )ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر طورخم کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا. دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئیں، شہری ایس او پی کے تحت اپنے اپنے ممالک جاسکتے ہیں ۔ سرکاری زرائع کے مطا بق طورخم بارڈر پر کورونا ایس او پی کے تحت پاکستان سے افغانستان جانے والے شہری اپنے ملک جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان آسکتے ہیں افعانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان کو افغان ایمر جنسی مریضوں کو لانے کی اجازت ہوگی طورخم بارڈر کھولنے کے بعد پاکستان سے افغانستان جانے والے مسافر افغانستان روانہ ہوگئے. جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، طورخم بارڈر کورونا ایس او پی کے تحت پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ، پاکستان سے افغانستان کے مسافر اپنے ملک جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان اسکتے ہیں. باقی افغانستان سے آنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں طورخم بارڈر کو گزشتہ شب سے افغانستان کے امارات اسلامی حکام نے پیدل آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کے لئے بند کر دیا تھا. جوکہ ابھی مال بردار گاڑیوں اور پیدل آمدورفت کے لئے پرانے طریقے کار کے مطابق کھول دیاگیا، سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر طورخم کو دونوں اطراف سے مکمل پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔