• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی



پاکستان سپر لیگ میں اس مرتبہ 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نے 175 کروڑ اور آٹھویں ٹیم او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔ٹیموں کے نام بالترتیب حیدرآباد اور سیالکوٹ ہوں گے۔

آسٹریلوی پاکستانی شہری حمزہ مجید کا او زی ڈویلپرز  کی خریدی ہوئی185 کروڑ روپے کی مہنگی ترین ٹیم سیالکوٹ کے نام سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

امریکی پاکستانی شہری فواد سرور کے گروپ ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے میں پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم خریدی، جو حیدرآباد کے نام سے میدان میں اُترے گی۔

حیدرآباد اور سیالکوٹ کی فرنچائز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون میں اب آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہیں۔

تقریب میں سب سے پہلے ہانگ کانگ سپر سکسز اور اے ایف سی ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز کی ٹیموں کو انعامات دیے گئے۔


پی ایس ایل برانڈ ایمبیسڈر وسیم اکرم نے بیس پرائز کا اعلان 110 کروڑ روپے بولی سے آغاز کیا، ساتویں ٹیم حیدرآباد ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے میں خریدی۔

مالک حیدرآباد ٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔ 

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی نیلامی کیلئے بیس پرائز 170 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جو 185 کروڑ روپے میں خرید لی گئی، جس کا نام سیالکوٹ ہوگا۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے تقریب براہ راست نشر کی۔

علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہوں گی۔





تقریب کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جناح کنوینشن سینٹر میں موجود ہیں، فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی، مظفرآباد سے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے  کہ پی ایس ایل نے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ فروغ پا رہی ہے، پاکستان سپرلیگ دنیا کی بہترین لیگ ہے۔

تقریب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت تاریخی ہے، وہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید