اسٹاک مارکیٹ، مندی کا تسلسل برقرار، 300 پوائنٹس مزید کم

September 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے دباو سے مندی کاتسلسل برقرار رہا ، کے ایس ای100انڈیکس میں 300پوائنٹس کی مزید کمی ہو گئی ، 67.89فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 59 ارب 35 کروڑ 8 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ، کاروباری حجم بھی 23.97 فیصد کم ہو گیا ۔