انٹر بینک، ڈالر 20؍پیسے مہنگا

September 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ، انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے مزید مہنگا ہو گیا ، جمعرات کو انٹر بینک میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65 روپے سے بڑھ کر 168.85روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر 168.95 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے 169.70روپے سے بڑھ کر 170.00 روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر 170.40 روپے ہو گئی ہے ۔