چہلم امام حسین ؓ اورعرس داتاگنج بخش ؒ پرانتظامات سوفیصد ہوں ،کمشنر

September 24, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اورسی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگر کی زیرصدارت چہلم امام حسین و 978 ویں عرس حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔ کمشنر نے کہا کہ پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس و دیگر انتظامات کی فراہمی بروقت اور سو فیصد ہوگی۔ انہوں نے ایم سی ایل کو چوبیس گھنٹوں میں جلوس راستوں سے لٹکتی تاریں ہٹانے کا حکم دیا۔ جلوس کے آغاز و اختتام کیلئے وقت کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی سی آفس میں مرکزی کنٹرول روم ہوگا۔ہر محکمے کا فوکل پرسن موجود ہوگا ۔ کمشنر لاہور نے افسران کو ہدایت کی پوری ایڈمنسٹریشن ہائی الرٹ پر رہے گی۔