مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ہمیں مثبت اور ٹھوس سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے،جسٹس(ر)لاشاری

September 24, 2021

کوئٹہ (پ ر) سابق جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس احمد خان لاشاری کی سربراہی میں سیاسی مستقبل کیلئے اہم بیٹھک ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ سابق بیوروکریٹ حاجی ابراہیم لاشاری، سابق سیکرٹری و کمشنر محمد اقبال کھوسہ، سابق ضلعی نائب ناظم ڈیرہ اللہ یار منظور خان کھوسہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر حاجی ابراہیم لاشاری نے علاقائی مسائل گزشتہ چار ماہ سے ڈیرہ اللہ یار اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور دیگر سیاسی امور پر روشنی ڈالی۔ جسٹس (ر) احمد خان لاشاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے گوں نا گوں مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور اپنے تابناک مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ہمہ وقت ہمیں مثبت اور ٹھوس سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے پانی کی قلت سے علاقے میں آبنوشی اور زراعت کی تباہی اور بے روزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے انسانی وجود کیلئے پانی کی دستیابی اہم ہے اور معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے حکومت اور سیاسی اکابرین کی طرف سے ان مسائل پر خاموشی باعث افسوس ہے ۔ اس پر خاموشی ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی سابق سیکرٹری و کمشنر اقبال کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا اور عوام کو ریلیف دیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے آئندہ انتخابات بارے اتحاد اور سیاسی پارٹی میں شمولیت بھی زیر بحث آئی اور اس بارے دیگر رفقاء سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا بھی اظہار کیا گیا۔