• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک میں سیکڑوں افراد نے ماریو کا روپ دھار لیا

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

نیو یارک میں ایک گیم اسٹاپ اسٹور نے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے ماریو کے لباس میں سیکڑوں افراد کو جمع کر کے ننٹینڈو کے مشہور کردار کا خصوصی دن ’ماریو ڈے‘ منایا۔

یونین اسکوائر میں موجود گیم اسٹاپ اسٹور نے منگل کو منعقدہ اس ایونٹ میں 270 شرکا شامل ہوئے۔ 10 مارچ کو ماریو ڈے کہا جاتا ہے کیونکہ MAR10 کو اس انداز میں لکھنے سے یہ ماریو لکھا لگتا ہے۔

گیم اسٹاپ کی ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز نکول رابیلز نے اس موقع پر کہا کہ یہ کردار لوگوں کو اپنے بچپن دن اور ایک بے فکری کے زمانے کی یاد دلاتا ہے اور لوگ آج بھی بڑی عمر تک پہنچنے کے باوجود ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔

اس موقع پر شریک تمام لوگوں کو گیم اسٹاپ کی طرف سے 5 ڈالر کا اسٹور کریڈٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ راس مارٹنز، جنہوں نے نیو سپر ماریو بروز 2  کے سونے کے رنگ والے ماریو کا لباس پہنا تھا کو بہترین ماریو لباس کا اعزاز ملا اور انہیں  ننٹینڈو سوئچ  2 انعام دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق انہوں نے 230 ماریوز کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، جو 2010 میں چین میں قائم ہوا تھا۔ تاہم ممکن ہے کہ انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے باضابطہ عالمی ریکارڈ کا اعزاز نہ مل سکے کیونکہ اس موقع پر ریکارڈ کی تصدیق کے لیے کوئی آفیشل نمائندہ موجود نہیں تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید