پاکستانی فلم و ٹی وی کے نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کرگئے۔
شجاعت ہاشمی کے بیٹے شاہکار ہاشمی نے تصدیق کی ہے کہ والد کچھ عرصے سے علیل تھے۔
بیٹے کا کہنا ہے کہ شجاعت ہاشمی کی نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔
شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا تھا۔
ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو مقبول بنایا۔