ٹھیلے سے کھانا کھاکر بل ادا نہ کرنے پر سی پی او کی معذرت

September 24, 2021

راولپنڈی میں ٹھیلے سے کھانا کھا کر بل ادا نہ کرنے پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) نے ٹھیلے والے سے معذرت کرلی۔

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ٹھیلے والے کے پاس پہنچ کر کھانے کا بل ادا کیا۔

کھانا کھا کر بل ادا نہ کرنے والے چاروں اہل کاروں کو معطل کردیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کے چار اہل کاروں نے ٹھیلے والے سے کھانا کھاکر بل نہیں دیا تھا۔