• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: داعش سے تعلق پر 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

عراقی عدالت نے داعش سے تعلق کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عراقی فوجداری عدالت نے 2 فرانسسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقدمے میں مجموعی طور پر 26 فرانسیسی شہریوں کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شمال مشرقی شام کے حکام نے عراقی حکام کے حوالے کیا تھا۔

عدالت نے مزید 10 فرانسیسی شہریوں کے فیصلے فی الحال مؤخر کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید